اسلام آباد میں کورونا کیسز نکلنے پر ضلعی انتظامیہ نے 5 اسکولوں کو سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع 5 اسکولز کو سیل کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر شاہدرہ، بھارہ کہو، ڈپلومیٹک انکلیو، بحریہ انکلیو اور جگیوٹ میں اسکولز سیل کیے گئے ہیں۔ ان تمام علاقوں میں واقع مجموعی طور پر 5 اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے۔