نئے آئی جی پنجاب پولیس رائوسردار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے آئی جی پنجاب پولیس رائوسردار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

اس موقع پر پولیس کے دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی دی۔ آئی جی پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رائوسردار علی خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے ساتھ تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے واقعات کے خلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا، بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو کم سے کم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمے میں کسی قسم کی گروپ بندی کی اجازت نہیں، کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کی ڈیوٹی متعین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں