آصف زرداری کی طبیعت ناساز، ذاتی معالج لاہور پہنچ گئے

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث ان کے ذاتی معالج کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کر دی ہیں ، سابق صدر کی صحت سے متعلق مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔یاد رہے کہ چند روز قبل آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف کی دعوت پر ماڈل ٹاون میں ظہرانے پر شرکت کی جس دوران مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے ۔

شہبازشریف کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ق لیگ کی قیادت چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ سے بھی اہم ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت مانگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں