آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی دوخالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی دوخالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 3 میرپور اور حلقہ ایل اے 7 کوٹلی 5 پر پولنگ 10 اکتوبر کو ہوگی جب کہ دونوں حلقوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 13 ستمبر تک جمع کروائےجاسکتےہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 23 ستمبرکو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائےگی۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3کی نشست سلطان محمود کے صدر آزادکشمیر منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی جب کہ ایل اے 7 کوٹلی 5 کی نشست چوہدری یاسین کی ایک سیٹ چھوڑنے پر خالی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں