آزادانہ رپورٹنگ کرنےوالوں ‏کو برطرف کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے؛ سپریم کورٹ کا صحافیوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر تحریری فیصلہ

صحافیوں کوہراساں کرنےپرسپریم کورٹ کےازخودنوٹس کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ ‏

عدالت کوایف آئی اے کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر مبنی پریس ریلیز دی گئی ہے۔ فیصلے ‏میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اپنےدائرہ اختیار سے تجاوز کیا ‏پریس ریلیز میں نہیں لکھا صحافیوں نے عدلیہ کے خلاف کیا رپورٹ کیا ایف آئی ‏اے نے تاثر دیا مقدمات عدلیہ کی جانب سے درج کرائے۔

عدالت نے ایف آئی اے سےصحافیوں کیخلاف تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے ‏کہ ڈی جی ایف آئی اے بتائیں کیا پریس ریلیز ان کےحکم پرجاری ہوئی؟ آزادانہ رپورٹنگ کرنےوالوں ‏کو برطرف کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، پیمرا بتائے آئین کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا ہاؤسز کیخلاف ‏کیا کارروائی کی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ پیمرا آگاہ کرے میڈیا کی آزادی برقرار رکھنے میں اس کا کیا کردار ‏ہے پیمرابتائےتمام جماعتوں کی یکساں کوریج کیلئےکیااقدامات کیے؟ کیمروں کےہوتےصحافیوں کا ‏اغوا اور حملے نااہلی ہیں یاشریک جرم ہونا، الزام لگایا میڈیا ہاؤسز مخصوص سیاسی نظریے کی ترویج ‏پرآمادہ ہوئے۔

فیصلے میں وزارت اطلاعات سے 1سال میں جاری اشتہارات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ فیصلے ‏کے مطابق وزارت مذہبی امور بتائے سچ بولنے اور نشر کی حوصلہ افزائی کیلئےکیا اقدامات کیے ‏گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں