آرمی چیف کا سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حریت رہنما کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کشمیر کی جدوجہد آزادی کا استعارہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی نے پوری زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے صرف کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کی جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف عملی مثال تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں