آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سلیمانکی سیکٹر کا دورہ، جوانوں کی آپریشن تیاریوں اورعزم کوسراہا

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولنگر گیریژن اور سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے جوانوں کی تربیتی ، حربی تیاریوں اور صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 
آرمی چیف کا سلیمانکی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا۔ دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو آپریشنز تیاریوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشن تیاریوں اورعزم کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں