آئی جی سندھ کا شہدائے کربلا کے چہلم پرفول پروف سیکورٹی کا حکم

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائے کربلا پر سیکورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے جلوس کے روٹ کی چیکنگ کرائی جائے۔ مشتاق مہر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جلوسوں کے راستوں پر اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی سندھ نے کہاکہ روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں اور ڈی پی باکس کو چیک کیا جائے۔ جلوس کے روٹ سے پوسٹرز بینرز اور وال چاکنگ ختم کرائی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ جلوس کی گزرگاہوں و اطراف میں سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت پولیس گشت،اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، کڑی نگرانی وناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنائیں۔

آئی جی سندھ نے تمام تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ جلوس سے قبل اسکیننگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے، تمام ایس ایس پیز اپنے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کریں اور مکمل طور پر مانیٹرنگ کی جائے۔کسی بھی شخص کو جلوس میں باڈی سرچنگ کے بغیر شامل نہ ہونے کو یقینی بنا کر جلوسوں کی گزرگاہوں سے تمام ناجائز تجاوزات ہر قسم کی پارکنگ اور اسٹینڈ کے خاتمے و جلوس کی گزر گاہوں کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اور سیکورٹی کیمروں کی تنصیب اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں