واٹس ایپ صارفین اب اپنے آپ کو بھی پیغامات بھیج سکیں گے

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نئے فیچر اور ایپ کی بہتری کے لیے کام کرتا رہتا ہے، ملٹی ڈیوائس کے اپ گریڈ ورژن تیار کرنے کے اعلان کے بعد اب ایپ صارفین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے کچھ نیا متعارف کرانے جارہی ہے۔

بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن آنے والے کچھ روز میں صارفین کے لیے اپنی ہی چیٹ متعارف کرائے گی، یعنی صارفین ایس ایم ایس کی طرح واٹس ایپ پر بھی خود کو میسجز بھیج سکیں گے۔

یہ ایک طرح سے آپ کے لیے نوٹس کا کام کرے گا، آپ ان میں اپنے پاسورڈز، ای میل ایڈریس یا کوئی بھی دیگر معلومات بھیج کر محفوظ کرسکیں گے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ ، آئی فون اور ویب کے صارفین کے لیے بیک وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، البتہ فی الحال یہ فیچر کب تک متعارف ہوگا، اس بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں