صرف ایک سموسہ کھائیں اور ایک لاکھ روپے انعام پائیں

کسی بھی چیز کو خریدنے سے قبل اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، مگر یہاں آپ کو سموسہ کھانے کے عوض انعامی رقم دی جائے گی۔

یہ انوکھی پیشکش ایک بیکری کی جانب سے دی گئی ہے۔

بیکری نے آلو، دالیں، پنیر اور مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہوئے یہ انوکھا 8 کلو گرام وزنی سموسہ تیار کیا ہے۔

اس وزنی سموسے کو عام سموسوں کی طرح ہی تیل میں فرائی کر کے بنایا گیا ہے۔

بیکری نے اعلان کیا ہے کہ ایک سموسہ کھانے والے شخص کو ایک لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے انعام دیا جائے گا۔

انعامی رقم کا اعلان سنتے ہی بڑی تعداد میں لوگ سموسے کو دیکھنے کے لیے بیکری کا رخ کر رہے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں واقع اس بیکری نے سموسے کی اصل قیمت 50 ہزار بھارتی روپے رکھی ہے جو تقریباً پاکستانی ایک لاکھ 38 ہزار روپے بنتے ہیں۔

بیکری مالک شبھمن کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی بھی شخص 8 کلو گرام وزنی سموسہ کھا کر انعام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

شبھمن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بہت جلد اسی طرح کا 10 کلو گرام وزنی سموسہ بھی تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں