نیپرا نے کراچی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور الیکٹرک شاک دے دیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون کا ایف سی اے صارفین سے دو ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست کے مہینے میں صارفین سے 3 روپے ایک پیسہ جب کہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا سے 11 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 28 جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں