ملک میں‌کورونا وائرس سے مزید چار افراد ہلاک

اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے تجاوز کر گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 620 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے مزید4افراد انتقال کر گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 ہزار 704 کورونا ٹیسٹ کیے گئے.کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔

عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 191 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں