ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
عید البقر 9 جولائی کو ہو گی یا 10 کو آج فیصلہ ہو جائے گا۔ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں طلب کیا گیا ہے ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا ۔اجلاس کی سربراہی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کرےگی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید البقر10 جولائی بروز اتوار کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔