اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔
ورلڈبینک کےمطابق یہ فنڈزبنیادی ہیلتھ کیئر اور انسانی وسائل مضبوط بنانے پر خرچ ہوں گے، فنڈز کے ذریعے صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق صوبائی ہیلتھ سسٹم مضبوط بنانے میں مدددی جائےگی جب کہ ہیلتھ کیئر کوریج، اسٹاف اور ادویات کی سپلائی بہتر بنائی جائے گی۔