جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، آپ نے مایوس نہیں ہونا،علی زیدی کا ٹوئٹر پیغام

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ “جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے،آپ نے مایوس نہیں ہونا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں علی زیدی نے لکھا کہ پاکستانیوں خودار قومیں اللہ تعالی پر بھروسہ رکھ کر لڑتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ملک کیلئے لڑرہے ہیں اور وہ ذاتی مفاد کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم پاکستان کی سلامتی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور وہ بیرونی سازش میں ملوث ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے،آپ نےمایوس نہیں ہونا، سر اٹھا کے جیو اور نتیجہ اللہ تعالی پر چھوڑ دو، پاکستان زندہ باد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں