اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیرى رحمان نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے آلودہ ممالک میں شامل ہوتے ہیں، گزشتہ تین سال سے تربت، جیکب آباد اور دادو دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں، اگر احتیاط نا برتی گئی تو بار بار ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فی کس پانی کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ہے، دریائے سندھ ہماری شہ رگ ہے، آج دریا خشک ہو گیا ہے، احتیاط نہ برتی گئی تو بار بار ہیٹ ویو آتی رہے گی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے معیار میں ذاتی طور پر مطمئن نہیں ہوں، طلباء پاکستان کا مستقبل ہے، کل انہوں نے ہی ملک کی قیادت کرنی ہے۔