موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد لاہور میں سردی بڑھنے لگی

لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگئی، بونداباندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، صبح اور شام کے اوقات میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

لاہور میں بوندا باندی ہوگئی مگر کھل کر بارش کا ابھی انتظار باقی ہے، ٹھنڈے موسم میں مزید شدت آگئی، شہری اس موسم میں احتیاط کو لازم قرار دیتے ہیں۔

دھند کی سفیدی صبح اور شام کے اوقات میں چھانے سے ٹریفک سست روی کا شکار رہتی ہے جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے میدانی و بالائی مقامات پر موسم ابر آلود رہنے اور کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں