ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب اور سندھ میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی ہے، گرمی بڑھنے سے ملک کے مختلف علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے سات سے دس ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شہر زیارت میں درجہ حرارت8، قلات میں27، کوئٹہ میں 30، پشین میں 12، ژوب میں14، جیونی میں18، گوادر اور نوکنڈی میں21، سبی اور تربت میں 20 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے 07 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔