ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا:محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملتان اور گردونواح میں موسم ابر وآلود رہے گا اور گرد وآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور گرد ونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں