ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن احتساب ضرور ہوگا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پرانی حکومت سے متعلق کہنا ہے کہ ہم انتقام نہیں لیں گے، لیکن حساب ضرور لیں گے۔

مریم نواز پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی گیلری میں پہنچیں، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  اللّٰہ کا شکر ہے ملک کی جان اس نالائق ترین حکومت سے چھوٹ گئی، ایل این جی، بلین سونامی ٹری، ادویات سمیت تمام اسکینڈل میں انتقام نہیں حساب ضرور ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسے پرانی مسلم لیگ ن نہ سمجھیں، یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں، اگر فتنہ پھیلانے اورعوام کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف صاحب نے حکومت ابھی سنبھالی نہیں اور ملکی ترقی کا آغاز ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ بڑھنا شروع ہو گئی، روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے، بزنس کمینونٹی کو اندازہ ہونا شروع ہو گیا ملک اب ترقی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں