وسیم اکرم کی نسیم شاہ کو تھپکیاں اور جپھی، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کو بہترین کھیل پیش کرنے پر داد دی۔

سوشل میڈیا پر لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم کی دنیائے کرکٹ میں اُبھرتے کھلاڑی نسیم شاہ کو شاباشی دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم نسیم شاہ کو اپنی جانب بلا کر ناصرف کندھے پر تھپکیاں دے رہے ہیں بلکہ اس دوران جپھی بھی دی ہے۔

دوسری جانب اپنے ایک ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف ناقابلِ یقین جیت کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کیا کھیل تھا، میں نسیم شاہ سے اتنی چھوٹی عمر میں اتنے سنسنی خیز اختتام کی توقع نہیں کر رہا تھا! نوجوان نسیم شاہ نے کتنے زبردست چھکے لگائے۔

انہوں نے ماضی میں جھانکتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جب جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا لگایا تھا، 26 سال بعد آج میں نے آخری اوور میں دو چھکے دیکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں