رمضان سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پرگھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 15 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رمضان سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اور کوکنگ آئل بھی 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دیگر مختلف اشیاء کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں