وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دےدیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا ہے۔
ادھرمسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ، چودھری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر راضی مندی ظاہر کی گئی۔
عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویزالہیٰ کو نئے وزیراعلیٰ کے لیے بھی نامزد کر دیا ہے،مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےوزارت اعلیٰ پر شرکا کو اعتماد میں لیا تھا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےبھی آج صبح وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ۔