انٹربینک میں ڈالرپہلی بار210روپےکی ریکارڈسطح پرفروخت کیا گیا تاہم دن کے اختتام پر ڈالر209.96 کی سطح پر آگیا۔
پیر 20 جون کو انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 1 روپیہ 25پیسےکا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالرپہلی بار210روپے کی ریکارڈسطح پرفروخت کیا گیا تاہم دن کے اختتام پرڈالر 209.96 کی سطح آگیا۔
جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپیہ 33 پیسے مہنگا ہوکر 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔
موجودہ حکومت کے صرف 13 ہفتوں میں ڈالر تقریباً 28 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
ادھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر پہلی بار 211 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 21 پیسے مہنگا ہوکر 207 روپے 67 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ڈالر کی قدر میں اس اضافے سے پاکستان پر بیرونی قرض کا حجم 3 ہزارارب روپے بڑھ چکا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی زندگیوں کو مزید دشوار کردیا ہے۔