اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 دوزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر یو این سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا۔
انتونیوگوتریس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے،عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔
Upon his arrival, UN Secretary General @antonioguterres was received by MOS @HinaRKhar in #Islamabad.
UNSG is on a #SolidarityVisit to #Pakistan from 9-10 September 2022 to express support in wake of devastating #FloodsInPakistan.
🇵🇰🤝🇺🇳#UNSGinPak pic.twitter.com/pKo7Tk6ZAY
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 8, 2022
ان کا کہنا تھا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہوں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سےنمٹ رہاہے اس لیے میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کرتا ہوں۔