ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں شہید افسروں، جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں شہید افسروں،جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔
Namaz e Janaza of Shaheed officers & soldiers who embraced shahadat in a helicopter crash at United Nations Mission Congo was offered today at Chaklala Garrison. COAS, serving & retired military personnel including UN officials & relatives of shuhadas attended the funeral prayer pic.twitter.com/DbIwA2EwAd
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 3, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی اہلکار، اقوام متحدہ کے حکام اور شہداء کے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔