سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج بلانے کی قرارداد منظور ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے قرارداد کی مخالفت کی تاہم وہ قواعد کے باعث جنرل اسمبلی کا اجلاس نہیں روک پایا۔
رپورٹس کے مطابق قرار داد کے حق میں 11 ووٹ آئے، واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کا خصو صی اجلاس بلانے کے لیے کونسل کے 15 میں سے 9 ووٹ کی حمایت درکار ہوتی ہے۔
اس سے قبل یوکرین میں جاری جنگ کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکی حمایت سے پیش کی گئی قرارداد منظور نہیں ہوسکی تھی۔
رپورٹس کے مطابق سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کو روس نے ویٹو کا حق استعمال کرکے مسترد کردیا تھا۔