یوکرین نے بحیرہ ازوف میں روسی بحریہ کا جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرینی بحریہ کے مطابق روس کے زیر قبضہ بندرگاہ برڈیانسک میں روسی بحری بیڑے کے جہاز کو تباہ کر دیا ہے۔
یوکرینی بحریہ نے جہاز پر روسی عملے کے موجود ہونے یا کسی جانی نقصان کا نہیں بتایا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی جہاز ممکنہ طور پر روسی فوجیوں کو لے کر پہنچا تھا۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی مندوب برائے دیرپا ترقی اناطولے چوبا نے یوکرین میں جنگ کے خلاف اپنی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے۔