متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے’آرڈر آف دی یونین’ اعزاز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز “آرڈر آف دی یونین”سے نوازا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ان کا استقبال اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورے کے دوران امارتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔

امارتی صدر شیخ محمد زاید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں