ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والے مسافروں کو اپنے ساتھ چھالیہ لے جانے پر خبردار کردیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کےمطابق ترکیہ جانے والےمسافر چھالیہ لے جانے سے مکمل گریزکریں۔

ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرےمیں آتی ہے، اس لئے اریکا گری یا چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اریکا کے بیج یا چھالیا ترکی لے جانا قانون کی خلاف ورزی ہوگی، اس لئے ترکیہ جانے والے مسافر سختی سے اس قانون کی پیروی کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بالعموم اور کراچی سمیت شہری سندھ میں بالخصوص چھالیہ کھانا معمول کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں