پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو وزیراعظم عمران خان کے رابطے سے متعلق یاد دہا نی کروادی۔
2 روز قبل مریم اورنگزیب نے حکومت کے لیے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ٹوئٹر پر فیصل جاوید سے مدد طلب کی تھی۔
تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں – پوری قوم بشمول آپکے بات کرنا چاہتی تھی – بے انتہا کالز کے باعث رابطہ مشکل تھا – بہرحال آپ نے گھبرانا نہیں ہے اگلے ہفتے وزیراعظم عمران خان سے بات کرنے کے لیے دوبارہ کال کرنے کی کوشش کریں – شکریہ https://t.co/UoF8YXzygy
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 2, 2022
انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’عمران صاحب سے میں بات کرنا چاہتی ہوں، نمبر نہیں مل رہا‘ مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں فیصل جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے مدد کے لیے کہا تھا۔
فیصل جاوید نے مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ ’ تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں، پوری قوم بشمول آپ کے بات کرنا چاہتی تھی، بے انتہا کالز کے باعث رابطہ مشکل تھا، بہرحال آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اگلے ہفتے وزیراعظم عمران خان سے بات کرنے کے لیے دوبارہ کال کرنے کی کوشش کریں ۔
کہا تھا نا کہ اگلے ہفتے دوبارہ پروگرام ہوگا – آج نئے ہفتے کا آغاز ہے- کوشش کرلیں شاہد رابطہ ہو جائے – آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ آج شام 3 بجے https://t.co/H8BuKXyp8t
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 4, 2022
تاہم اب فیصل جاوید نے ایک بار پھر مریم اورنگزیب کو یاد دہانی کرواتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’کہا تھا نا کہ اگلے ہفتے دوبارہ پروگرام ہوگا ، آج نئے ہفتے کا آغاز ہے‘۔
فیصل جاوید نے ترجمان مسلم لیگ (ن )کو مشورہ دیا کہ کوشش کرلیں شاید ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ آج 3 بجے آپ کا ان سے رابطہ ہو جائے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمرا خان آج سہ پہر تین بجے پروگرام ’آپ کا وزیراعظم آپکے ساتھ‘ میں عوام سے براہِ راست بات چیت کریں گے۔