ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آج جو ہوا فوج کے ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ہم نیوز سے غیررسمی گفتگو میں کہا ہے کہ جو لوگ فوج کو آج کے اقدامات سے جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایبسولوٹلی ناٹ، آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر کوئی صداقت نہیں۔