دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ، اقوام متحدہ کی کراچی حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دے دیا۔

سلامتی کونسل نے ہر قسم کی دہشتگردی کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے کر ریاستوں کو انسداد دہشتگردی کی موثر کارروائی کی ہدایت کردی۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ گھناؤنا، بزدلانہ دہشتگرد حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں۔ پاکستان اور چین کی حکومتوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلدمکمل صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئےدہشتگرد کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تمام ممالک کو پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں