تحریک انصاف کا منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جماعت چھوڑنے اور پیسے لیکر فلور کراسنگ کرنے والے ارکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

جماعت کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی ہوتی ہے۔پارٹی ٹکٹ پر الیکشن جیت پر عوام کے ووٹ کو بیچا نہیں جاسکتا۔

تحریک انصاف کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ جماعت سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن،اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو فریق بنایا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانبسے بابر اعوان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے 20 اراکین نے اپوزیشن پارٹیوں کا ساتھ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں