عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلی آ رہے ہیں، جیت ہو یا ہار ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، کچھ لوگ ہار کا بھی مزہ لیتے ہیں، میں تو انجوائے کر رہا ہوں کہ 4 سال ہو گئے ورنہ ہم تو 10، 10 مہینے میں جاتے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے، اپوزیشن نے یہ جو فولش شاٹ کھیلا ہے یہ اُسے راس آگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اب لاہور، گوجرانوالہ اور کراچی میں جلسہ کرے گا، خان صاحب کے لیے پیسہ مسئلہ نہیں ہے، ساری قوم ان کے لیے نکل آئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، ذمہ داروں سے کہتا ہوں کہ روزوں کے بعد کرائیں یا حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں، ایک شفاف الیکشن ہو تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ الیکٹڈ ہے یہ سلیکٹڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں