اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنائی جائے گی، پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ

وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کل کراچی کا دورہ کرینگے، تمام اتحادی اور حکومتی ارکان متحد ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، تحریک عدم اعتماد سے خوفزدہ نہیں ہیں، ہماری توجہ پرفارمنس پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں