سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا سلسلہ آج سے جاری

سندھ میں اساتذہ کی بھرتیاں، آفس آرڈر کا سلسلہ آج سے جاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بیک وقت رکروٹمنٹ پروسیس کے تحت پاس ہوئے 50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈز دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے سکھر کی طرف سے 5 لاکھ امیدواران سے لیے گئے ٹیسٹ میں 50 ہزار کے لگ بھگ امیدواران میرٹ پر پاس ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج لیاری کے سرکاری اسکول میں منعقدہ تقریب میں نوکریوں کے آفر آرڈرز دیے جائیں گے، سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ آفر آرڈرز تقریب میں میرٹ پاس امیدواران کو نوکریوں کے آرڈرز پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں