لاہور:بالآخر ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کیساتھ ہاتھ ملا ہی لیا ،ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد کہا کہ ذہنی طور پر حکومت سے علیحدگی کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے حمزہ شہباز کی صدارت میں ترین گروپ سے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ،ملاقات کے بعد ترین گروپ کا کہنا تھا کہ ترین گروپ ذہنی طو ر پر علیحدگی کیلئے تیار ہے ،اگر آئندہ ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے تو ہم تیار ہیں ۔
ترین گروپ کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کی مکمل تفصیل سے جہانگیر ترین کو آگاہ کرینگے ،اس کے بعد جہانگیر ترین جو فیصلہ کرینگے وہ منظور ہو گا ،ایک بات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ترین گروپ کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ،ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا تعاون طویل الامدت ہونا چاہیے ۔
اس کے بعد حمز ہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترین گروپ کے جذبات کی قدر ہے اور ہم انہیں اپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے ،انہوں نے کہا پنجاب کے حوالے سے سب مل کر بہتر فیصلہ کرینگے ۔