تربیلا ڈیم میں پانی جمع کرنے کی گنجائش ختم ہونے کے باعث ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پرونشل ڈیزاسٹڑ مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم )نے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اےنے الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویزکھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں۔