تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 11 لاکھ 71 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا

واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 78 ہزار 700، اخراج 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 11 لاکھ 71 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

اپنے بیان کے ذریعے واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 38 ہزار 700 کیوسک، اخراج 15 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 15 ہزار 400 اور اخراج 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے کہا کہ ہیڈمرالہ چناب میں پانی کی آمد 86 ہزار کیوسک اور اخراج 60 ہزار 600 کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 60 ہزار کیوسک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا نے مزید کہا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 51 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں