پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج عدالت نے فیصلہ دے کر آئین پاکستان کو بچایا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج عدالت نے آئین کو بحال کیا اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر غربت و مہنگائی کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں، اتنا کم ہے، ہم آپ کو اصلی سرپرائز دیں گے، جعلی نہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ آج پاکستان سمیت پوری قوم کی فتح ہوئی ہے، عدالت نے قومی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے فیصلہ دیا ہے۔
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ کل ملک کے کونے کونے میں یوم تشکر منایا جائے گا