سکھر، گڈو اور کوٹری بیراج کو مجموعی طور پر 40 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے تصدیق کی ہے کہ سکھر،گڈو اورکوٹری بیراج میں پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث سکھراور گڈو بیراج کےکئی کینالوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
سکھر بیراج کے انچارج کنٹرول روم کے مطابق تینوں بیراجوں کو پانی کی مجموعی طور 40 پر فیصد سے زائد کمی کا سامناہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع نہیں ہوتا تو مزید بحران پیدا ہوگا، مزید یہ کہ اگر پانی کی بحرانی صورتحال برقرار رہی تو سندھ میں فصلوں کو شدید نقصان ہو سکتا ہے۔