کراچی: سوئی سدرن نے 15 نومبر سے صنعتی شعبے کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ ہماری اولین ترجیح گھریلو صارفین کوگیس دینا ہے تاہم امید ہے بحران زیادہ شدید نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن نے کہا کہ سوئی ناردرن کا سسٹم ابھی نارمل اور قابو میں ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو گیس فراہم کررہے ہیں، دسمبرمیں طلب بڑھنے پر گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ا زیں سوئی سدرن کے فیصلے پر کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ 28 فروری تک صنعتوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی اس سے صنعتی پیداوار میں شدید خلل آئے گا۔