سوشل میڈیا ورکرز کو FIA ہراساں نہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا، ریمارکس دیئے کہ کسی طور بھی سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں نہ کیا جائے، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے سماعت کی، علی نواز اعوان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل فیصل چوہدری کے سماعت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کل جو یہ سب کرا رہے تھے وہ آج ان کے ساتھ ہیں،چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے عدالت نے ایف آئی اے کو کس طرح ڈیل کیا۔

یہ ذومعنی سی بات آپ نے کی چیف جسٹس کا مسکراتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری سے مکالمہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں