گلوکار وارث بیگ بلوچستان میں اعزازی سفیر مقرر

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گلوکار وارث بیگ کو اعزازی سفیر مقرر کردیا۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے گلوکار وارث بیگ کو بلوچستان میں کلچر، ٹورزم اور اسپورٹس کے اعزازی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نامور پلے بیک سنگر وارث بیگ نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

نواز شریف اور وارث بیگ کی ملاقات میں فیصل آباد کے لیگی رہنما شیخ محمد یوسف بھی موجود تھے۔

گلوکار ورث بیگ کا بتانا تھا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خاں کی نواز شریف سے ملاقات کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں