سندھ میں لمپی اسکن ڈیزیز کا معاملہ، صوبائی ٹاسک فورس نے اعداد وشمار جاری کر دیا

سندھ میں لمپی اسکن ڈیزیز کے معاملے پر صوبائی ٹاسک فورس نے اعداد وشمار جاری کر دیا۔

ٹاسک فورس کے مطابق صوبہ سندھ میں لمپی سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی اور وائرس سے مرنے والے جانوروں کی تعداد 294 تک پہنچ گئی ہے۔

ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن سے ٹھٹھہ میں 46، تھانہ بولہ خان میں 40 اور کراچی میں 38 جانور مرے ہیں۔

صوبائی ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ جامشورو میں 32 اور خیرپور میں مرنے والے جانوروں کی تعداد 28 ہے۔

ٹاسک فورس نے یہ بھی کہا کہ اب تک 18 ہزار جانوروں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں