کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری تعلیم نے 22 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ نے گھوسٹ اساتذہ کو اپنی صفائی میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیئے طلب کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اساتذہ مسلسل 8 ماہ سے اسکول سے غیر حاضر تھے، نوکری سے نکالے جانے والوں میں 10 جونئیر اسکول ٹیچر،5 ہائر اسکول ٹیچر اور دیگر شامل ہیں۔