سندھ ہائیکورٹ کاکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی سےقبضہ ختم کروانےکاحکم

سندھ ہائیکورٹ نےکراچی کےعلاقےاسکیم 33 میں پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی پرقبضہ ختم کروانےکا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم 33 اراضی پر قبضے کےکیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سوسائٹی کی اراضی پرقبضے ختم نہ کرانےپرسخت برہمی کااظہار کیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ بورڈآف ریونیو کیا کررہا ہے؟بورڈ آف ریونیو کا جواب تک عدالت میں نہیں آتا،پورے پورے گوٹھ آباد کیے جارہے ہیں،اتنے بڑے پیمانے پر قبضے کیسے ہورہےہیں اور سوسائٹی کی زمینوں پر ایکڑز کے حساب سے قبضہ ہورہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ باقاعدہ منظم طریقے سے قبضہ ہورہا ہے،بتائیں، کون قبضے ختم کرائے گا؟

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سال 2012سے اراضی پر قبضہ ہے اور کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

سوسائٹی اراضی پرعبداللہ شاہ غازی گوٹھ بنانےکے لیے درخواست پرعدالت نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو تمام قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنرکراچی، مختیارکار،ایس ایچ او سچل کوعمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نےاینٹی انکروچمنٹ سیل کوپولیس نفری بھی فراہم کرنے کا حکم دیا اور45 روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی.

اپنا تبصرہ بھیجیں