سندھ میں گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے افسران کو مفت پیٹرول دیا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری افسران و حکمرانوں کو سیکڑوں لیٹر پیٹرول سرکاری خزانے سے ماہانہ ملتا ہے۔
صوبائی وزراء کو 600 لیٹرپیٹرول ماہانہ دیا جاتا ہے۔ مشیران کو 500 لیٹر پیٹرول سرکاری سطح پردیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ معاونین خصوصی کو 400 لیٹر پیٹرول مفت دیا جاتا ہے۔
اس کےعلاوہ کوآرڈینیٹرز کو حکومت کی طرف سے 300 لیٹر پیٹرول ملتا ہے، سیکٹریٹرز کو 300 لیٹرپیٹرول سرکاری سطح پردیا جاتا ہے۔
یہ بتایا گیا ہے کہ وزراء کو ملنے والے 600 لیٹر پیٹرول کی قیمت 1لاکھ 26 روپے ماہانہ بنتی ہے۔
مشیران کو ملنے والے 500 لیٹر پیٹرول کی قیمت ماہانہ 1لاکھ 5 ہزار روپے بنتی ہے۔
معاونین خصوصی کو ملنے والے 400 لیٹر مفت پیٹرول کی قیمت 84ہزار بنتی ہے۔
کوآرڈینیٹر اور سیکریٹریز کو ملنے والے 300 لیٹر کی قیمت 63ہزار روپے ماہانہ بنتی ہے۔