پاکستان بار کونسل نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے گورنر راج سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ گورنر راج سے جمہوری عمل کو نقصان ہو گا، اس طرح کا غیر جمہوری اقدام روکنے کے لیے عوام اور وکلا برادری ہر حد تک جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا تھا میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے وزیر داخلہ کے اس بیان میں شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔